مکرمی ! میاں صاحب قوم ابھی کپتان کے پہلے سودن میں قسمت بدلنے کے دعوئوں کے سحروطلسم سے باہرنکلنے کی کوشش کررہی ہے اورآپ نے چھ ماہ میں تباہ حال معیشت کوبحال کرنے کادعویٰ کردیاہے۔میاں صاحب کیاآپ ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت میں ملک وقوم کی خدمت نہیں کرسکتے؟تباہ حال معیشت کوچھ ماہ میں بحال کرنے والی گیدڑسنگھی حکمران بنے بغیرکام میں نہیں لاسکتے؟ تباہ حال معیشت کوچھ ماہ میں بحال کرنے والافارمولا قوم کونہیں بتاسکتے؟میاں صاحب عوام توآپ سے آپ کے 35سالہ ادواراقتدارکے متعلق سوال کرتے ہیںیہ بھی پوچھتے ہیںکہ گزشتہ پانچ سال میں آپ نے معیشت کواس قدرکمزورکیوں رکھاجوآپ کی حکومت جاتے ہی مرگئی؟ اُمیدکرتے ہیں کہ میاں صاحب اس سوال کے جواب کیلئے قوم کواپنے مرحوم والد۔بھائی یابھتیجے حسن۔حسین نوازیاپھرسلیمان شہبازکے پاس جانے کانہیں کہیں گے بلکہ حکومت میں آئے بغیر ملک کیلئے کچھ کر کے دکھائیں گے۔ (امتیازعلی شاکر،لاہور)