لاہور(سپورٹس رپورٹر) جناح اور جوادکلب نے بشیر میموریل ڈسٹرکٹ فیصل آباد ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ پہلے میچ میں جناح کلب نے پی ایم سی سی کلب کو 69رنز سے شکست دی ۔دوسرے میچ میں جواد کلب نے امجد سردار کلب کو باآسانی نووکٹوں سے ہرا دیا۔