لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز قرنطینہ میں چلے گئے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فل سمنز نے ایک جنازے میں شرکت کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے وہ اب ہوٹل کی بالکونی سے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں کھلاڑیوں کو مانیٹر کریں گے ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔