لاہور(کلچرل رپورٹر) نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا بھی ایوارڈز شو میں مغربی لباس اور سٹیج ڈانس کیخلاف بول پڑیں۔ٹک ٹاک کو بھی ملک بھر میں غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بند کیا جاتا رہا ہے ، اب جنت مرزا نے بھی ایوارڈز شو کیخلاف ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی ہے ۔جنت مرزا نے سوال کیا کہ ’ایوارڈز شو سے متعلق آپ لوگوں کی کیا رائے ہے ؟ جہاں مختصر لباس اور اسٹیج ڈانس ایک عام بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پابندی لگانی ہے تو ٹک ٹاک اور ایوارڈز شو دونوں پر لگائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کی زد میں تھیں۔