لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی انتظامیہ، ملازمین، اور مریض و لواحقین نے ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد شروع کر دیا۔گزشتہ روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر "پنز"پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور قائم مقام ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹررانامحمد شفیق نے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کر کے ماسک کی پابندی کا جائزہ لیا۔