اسلام آباد(نیٹ نیوز) چین نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ غیرمعمولی سپہ سالار اور چینی فوج کے پرانے دوست ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے پرانے دوست ہیں، وہ غیر معمولی سپہ سالار ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین تعلقات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کیا، ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔