لاہور(کر ائم رپو رٹر)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے پروٹوکول کے بغیر عام شہری کی طرح قطار میں کھڑے ہوکر این اے 129 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جنرل (ر) راحیل شریف پروٹوکول کے بغیر پولنگ سٹیشن آئے اور قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کیا اور ووٹ ڈالنے کے بعد واپس چلے گئے ۔ اس موقع پر شہریوں نے سابق سپہ سالار کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان سمیت مختلف امیدوار میدان میں تھے ۔