لاہور(جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ میں گائنی کے مریض شفٹ کر دئیے ، آرتھو وارڈ کے 16 بیڈز پر گائنی کے مریضوں کو شفٹ کر دیا گیا ،آرتھوپیڈک مریضوں کو وارڈ سے باہر سٹریچرز پر منتقل کر کے چھوڑ دیا گیا 16 مریض وارڈ سے باہر ہسپتال کے گزرگاہ میں سٹریچرز پر چھوڑ دیئے گئے وارڈ کے باہر موجود آرتھوپیڈک کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا لاہور جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی فلور میں قائم کمپیوٹر لیب بھی کئی عرصے سے خالی پڑی ہے ،مریض زیادہ ہونے کے باعث خالی کمپیوٹر لیب کی جگہ ایمرجنسی وارڈ بنائی جا سکتی تھی ۔لاہور جنرل ہسپتال کے عملے کی غفلت کے باعث بیمار شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔