اسلام آباد ،راولپنڈی،نوشہرہ (وقائع نگار خصوصی ، 92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کورسنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیج لگائے ۔سبکدوش ہونے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل( ر) نوید مختار اور دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔تقریب میں شہدا کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی اور غیر روایتی جنگ میں آرمرڈ کورکی کارکردگی کوسراہا۔ آرمی چیف