اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔