لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں 10بستروں پر مشتمل خصوصی’’ٹرائی ایج‘‘ میں مریضوں کے بروقت علاج و رہنمائی کیلئے کلر کوڈنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا اور مریض کی نوعیت و بیماری کی شدت اور علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کلر کوڈنگ کے تحت بستر پر متعلقہ مریض کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تسلی بخش انتظامات کئے گئے ہیں جس سے مریض کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ ٹرائی ایج میں راؤنڈ دی کلاک ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 40نرسیں 3شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گی۔