کراچی(کلچرل رپورٹر)جنسی بنیاد پر توازن کے معاشراتی رجحان کو فروغ دینے کیلئے سورتی انٹرپرائیزز اور تھینس پینز تھیٹر UNDP، اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ آف سندھ برائے خواتین اورSustainability Agents نامی جرمن تھنک ٹینک کے تعاون سے ایک کیمپین کا آغاز کیا ہے ۔ اس کے تحت ایک تھیٹر ڈرامہ ’’صبا ڈریمز میٹر‘‘ کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے ۔ یہ مہم سورتی انٹرپرائیزز کے کاپوریٹ سوشل رسپانس پراجیکٹ کے تحت چلائی جائے گی جس کو اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ گول فائیو کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے ، جس کی ترجیح جنسی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانا ہے ۔