مکرمی! پنجاب پولیس نے رات دن کی تگ ودو اور جانفشانی سے کام لیکر چونیاں کے معصوم بچوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جس کیلئے قانون نافذ کرنے والے اور دوسرے ادارے تحسین وآفریں کے مستحق ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے مجرم کو گرفتار کیا۔اس نامزد مجرم کا فعل سفاکی، جنسی درندگی کا بدترین نمونہ ہے جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے-عوام اور بلخصوص درندگی کا شکار ہونے والے بچوں کے والدین کا یہ مطالبہ انتہائی معقول اور قابل قبول ہے کہ اس وحشی اور سفاک مجرم کو سرعام سنگسار کیا جائے۔اکثر لوگوں کی رائے بھی یہی ہے کہ اگر معصوم بچوں کے قاتل اور وحشیانہ درندگی کرنے والے کسی ایک فرد کو بھی سنگسار کردیا جائے تو ایسے قبیح جرم کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تدارک کیا جا سکتا ہے- (جمشید عالم صدیقی علامہ اقبال ٹاؤن لاہور)