فیصل آباد،جڑانوالہ، لاہور(خصوصی رپورٹر، تحصیل رپورٹر، کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں سابق منگیتر نے منگنی توڑے جانے پر دوشیزہ پر تیزا ب پھینک دیا۔ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق 240گ ب میں رہائش رکھنے والی مریم کی منگنی والدین نے بہالپور کے کامران کے ساتھے طے کی تھی لیکن کامران کا چال چلن درست نہ ہو نے کی وجہ سے والدین نے منگنی توڑ دی۔گذشتہ روز بہاولپور سے اپنے ساتھی اکمل کے ہمراہ آ نیوالے ملزم کامران نے سابقہ منگیتر مریم پر تیزاب پھینک دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا ۔ مریم کوتشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں ڈا کٹر اسکی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون پر تیزاب گردی کے معاملے پر سی پی او سہیل چوہدری نے نوٹس لے کر پولیس کو مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم دوسری طرف آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا فیصل آباد کے علاقہ میں نوجوان کا سابقہ منگیتر پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اورملزمان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا حکم جاری کیا ہے ۔