لاہور(سپورٹس رپورٹر )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مہمان ٹیم 16 جنوری کو غیرملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ پاکستان آئے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افریقی کرکٹ ٹیم کو بذریعہ برطانیہ آنے کی اجازت دے دی ہے جس کا سی اے اے کے شعبہ ایر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔جنوبی افریقی کرکٹ کے پاکستان پہنچے پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی ، دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔سیریزکے 3 ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں ہونگے ۔