کیپ ٹاؤن (اے ایف پی) جنوبی افریقہ کی فوج نے حجاب کرنیوالی اپنی ایک مسلمان آفیسر کیخلاف تمام چارجز ختم کر دئیے ۔میجر فاطمہ اسحاق پر 2018 میں کریمنل چارجز لگائے گئے تھے جب انہوں نے حجاب اتارنے کے سینئرز کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ میجر فاطمہ نے فوجی کیپ کے نیچے حجاب پہنا تھا اور سینئر فوجی افسران نے اسے یونیفارم قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حجاب اتارنے کا حکم دیا تھا تاہم میجر فاطمہ نے انکار کر دیا۔ملٹری کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران میجر فاطمہ کیخلاف تمام چارجز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا حجاب پہننے کی اجازت ہے جو کانوں کو نہ چھپاتا ہو اور ایک رنگ میں سادہ کپڑے کا ہو۔