جوہانسبرگ( ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے ایک مہم جو نے فضا میں رہنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کے لیے ایک ڈرم میں رہنا شروع کردیا تاحال انہیں دو ماہ گزر چکے ہیں۔افریقی میڈیا کے مطابق مہم جو ورنن کروگر نے زمین سے 25 میٹر بلندی پر ایک کھمبا گاڑا جس پر پانی کا ایک پیپا (بیرل) ٹکا دیا، ورنن مسلسل دو ماہ سے اس میں رہائش پذیر ہیں اور کئی برس قبل قائم اپنا ہی ریکارڈ توڑنے میں کوشاں ہیں۔وہ 14 نومبر سے وہیں موجود ہیں۔ یہ ڈرم اتنا تنگ ہے کہ وہ مشکل سے ہی اس میں سماسکتے ہیں ۔