کیپ ٹائون( ویب ڈیسک) آئس کریم کے شوقین افراد نئے نئے فلیور کی آئسکریم کھانا بے حد پسند کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی آئس کریم کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کو سننے کے بعد شاید آپ کے لیے اس بات پر یقین کرنا تھوڑا سا مشکل ہو۔کیا آپ کبھی کیڑوں سے بنی آئس کریم کھانا پسند کریں گے ؟ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ’گورمے گرب‘ نامی اسٹارٹ اپ کے مطابق جہاں اس دنیا میں کیڑے کھائے جاتے ہیں وہیں ادھر کیڑوں سے بنی آئس کریم کو بھی متعارف کرایا جائے ۔ اس آئس کریم میں دودھ سے بنی اشیا کی جگہ ’اینٹو مِلک‘ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ٹروپیکل کیڑا جسے عام طور پر ’’بلیک سولجر فلائے ‘‘ کہا جاتا ہے یہ اس کے لاروا کو بلینڈ کرکے حاصل کیا جاتا ہے ۔لیہ بیسا نے بتایا کہ بہترین فلیور کے ساتھ ساتھ یہ آئس کریم غذائیت سے بھی بھرپور ہے ، یہ ’اینٹو مِلک‘ عام دودھ سے بنی چیزوں سے 5 گنا پروٹین سے بھرپور ہے ۔واضح رہے کہ ابھی یہ آئس کریم صرف جنوبی افریقہ میں ہی فروخت کی جارہی ہے ۔