اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں 2 جوان وطن پر قربان ہوگئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق پش زیارت کے قریب پر دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ فائرنگ کردی، فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے ، شہید ہونے والوں میں 32 سالہ حوالدار مطلوب عالم اور 25 سالہ سپاہی سلیمان شوکت شامل ہیں، ایک جوان زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔