پشاور ( اے ایف پی ) جنوبی وزیرستان میں پاکستان افغان سرحد کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کے 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں روزمرہ کے گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔ ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن طالبان اور القاعدہ کے دہشت گرد کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔