سیول( نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں ’’جامنی جزیرے ‘‘ کے نام سے ایک نیا تفریحی مقام آج کل سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہورہا ہے جہاں کی ہر چیز جامنی رنگت سے بنائی گئی ہے ۔یہ دراصل دو قریبی جزیرے ، بانوول آئی لینڈ اور پارکجی آئی لینڈ ہیں جنہیں لکڑی کے ایک پل کے ذریعے آپس میں ملاکر کر جامنی جزیرے کا مشترکہ نام دیا گیا ہے ۔اس منصوبے کا اعلان گزشتہ سال جنوبی کوریا میں ساؤتھ جیولا صوبے کی سینان کاؤنٹی نے کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں جزیروں پر سیاحوں کے لیے منفرد انتظامات کرتے ہوئے وہاں کی ہر چیز جامنی کی جائے گی۔