سیئول(نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افرادہلاک جبکہ 6 ہزاربے گھر ہوگئے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں بارشوں کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سیلاب کے باعث 22 ہزار 980 ایکڑ رقبہ زیرآب گیا جب کہ 9 ہزار 500 سرکاری و نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ ریلیف کیمپ میں 5 ہزار 900 افراد نے پناہ حاصل کی ہے تاہم کیمپ میں پینے کے پانی اور اجناس کی کمی کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ بارشوں کا ملک بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا آغاز کل سے ہوگا، شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور میونسپل اداروں کو ہنگامی صورت حال نمٹنے سے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔