سیؤل (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنماؤں کے سامنے مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کیخلاف نعرے لگائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے انتہاپسند ہندو رہنماؤں کو ان کے منہ پر تنقید کا نشانہ بنایا اور مودی حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر انتہاپسند ہندو رہنماؤں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت جانی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے کہا کہ ہر جگہ انتہاپسندوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور ان کیخلاف احتجاج کیا جانا چاہئے ، ہندو رہنما ملک سے اقلیتوں کا وجود ہی مٹا دینے پر تلے ہوئے ہیں اور یہ انسانیت اور جمہوریت کے نام پر دھبہ ہیں۔