ممبئی( نیٹ نیوز) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ممتاز بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد اب فرحان اختر بھی نشانے پر آگئے ہیں، فرحان اختر دنیائے اردو کے شہرہ آفاق شاعر و نغمہ نگار اور کہانی کار جاوید اختر کے صاحبزادے ہیں، مبینہ طورپر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ ویب سیریز ’’مرزا پور ‘‘ کے خلاف درج کیا گیا ، پولیس نے مقدمہ مقامی صحافی اروند کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر درج کیا، اس صحافی نے مودی کی زندگی پر کتاب بھی لکھی ہے ، الزام عائد کیا گیا کہ ویب سیریز میں اتر پردیش کے متعلق غلط تاثر دیا گیا ، ویب سریز پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا، ’’مرزا پور ‘‘ کا پہلا سیزن 2018 میں آن ایئر ہوا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔