ملتان (خبر نگار) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہا ؤ الدین زکریا ملتانی کے 780 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات درگاہ عالیہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی پر جاری ہیں گزشتہ روزدوسرے دن کی تقریبات کا آغاز صبح 11 بجے سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار پر حاضری دی اور دعا کی جس کے بعد قومی زکریا کانفرنس کی دوسری نششت کا آغاز ہوا، جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے سر انجام دیے ،سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے اختتامی دعا کراتے ہوئے کہا کہ اولیائاللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں، اولیائاللہ کا فیض تا قیامت جاری رہے گا ۔ دعا کراتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ کشمیریوں کو فتح اور ان کے دشمنوں کو شکست عطا فرما کشمیریوں عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، یا اللہ کشمیری عوام کی مدد فرما ،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور وہ کبھی بھی کشمیری بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں گے ، اس موقع رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر ،احمد حسین ڈہیڑ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری و دیگر نے شرکت کی۔عرس کے تیسرے روز اور آخری روز کی تقریب درگاہ عالیہ پر شروع ہونگی قومی زکریا کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اختتامی دعا کرائیں گے ۔