نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی فضائیہ نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے براہموس میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق فضائیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر فورس نے انڈیمان جزائر میں معمول کی آپریشنل ٹریننگ کے دوران دو براہموس میزائلوں کے تجربات کئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تجربات کا مقصد فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا ۔