لاہور (سپورٹس رپورٹر) مارک باؤچر نے جنوبی افریقہ کے کوچ کی حیثیت سے اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی، پروٹیز نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کی بساط تین دنوں میں لپیٹ دی۔ کپتان دیموتھ کرونارتنے کی 2017ء کے بعد پہلی بیرون ملک سنچری رائیگاں گئی۔ سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 150 اسکور کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 211رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دیموتھ کرونارتنے 103، نروشان ڈیکویلا 36، ہسارنگا 16 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ لونگی اینگیڈی نے 4، لوتھو سیپملا 3 اور انریچ نورٹجے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے محض 67 درکار تھے ،جو بغیر نقصان حاصل کرلئے۔