لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار جنید خان اور منشا پاشا کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ’’ کہے دل جدھر‘ ‘کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس کے ذریعے کہانی کا سمجھنا کافی حد تک آسان ہوگیا ہے ۔جلال رومی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس فلم کی شوٹنگ بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے ساتھ ساتھ اس کی پوسٹ پروڈکشن بھی جاری ہے ۔فلم کی کاسٹ میں روما مائیکل،ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی جبکہ اسے مارچ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے اپنی اینٹی نارکوٹکس کا یونیفارم پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نیا گیٹ اپ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کے لیے اپنایا ہے ۔