جنیوا (این این آئی) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اقوام متحدہ میں یورپی سفیر کارل ہیلرگارڈ سے جنیوا میں ملاقات کی ۔شہریارخان آفریدی نے یورپی یونین کے سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، 66 روزہ کرفیو اور قابض فوج کی کشمیری نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہریار آفریدی نے کہا کہ اس سے قبل کہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے دنیا کو اقدامات کرنا ہونگے ۔ کشمیر جنوبی ایشیا میں دو ہمسایوں کے درمیان نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے ۔70 سال سے حقوق کے متلاشی کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق رکھتے ہیں۔ پاکستان کبھی اس حق پر سمجھوتہ نہیں کریگا۔ بھارت نے کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون بنا رکھا ہے ۔