واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کو آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر نامزدگی کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل ہو گئی ، صدارتی امیدوار کی باقاعدہ نامزدگی کیلئے کسی بھی امیدوار کو 1,991 ڈیلیگیٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے ، گزشتہ ہفتے 7 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں پرائمریز کا انعقاد ہوا، نتائج رات گئے بائیڈن کے حق میں آگئے ، باقاعدہ نامزدگی کی ممکنہ صورت میں جو بائیڈن کا مقابلہ موجودہ صدر ٹرمپ سے ہو گا۔