نئی دہلی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے سپرسٹار اداکار 55سالہ سلمان خان سے سب سے زیاہ سوال یہ کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کررہے ہیں؟ معروف ریئلٹی شو بگ باز 13 کی میزبانی کے دوران بالی ووڈ کی اداکار جوڑی اجے دیوگن اور کاجول نے ان کے ساتھ ہی ایک گیم کھیلا تھا، اس دوران سلمان کو جھوٹ پکڑنے والی مشین پر بٹھایا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا کوئی ایسی لڑکی رہی ہے جسے وہ پسند کرتے ہوں ؟ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک لڑکی پسند تھی تاہم شکر ہے اسے نہیں بتایا اور اسے پرپوز نہ کرنے پر پچھتاوابھی نہیں ، اس وقت اس کے کتے نے مجھے کاٹ لیا تھا،سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اسے بہت پسند کرتا تھا پر اس کی جانب سے رد کرنے کے خوف سے اظہار نہیں کرسکا۔اس دوران قہقہہ لگاتے ہوئے سلمان کا کہنا تھا کہ بعدمیں جب میری اس لڑکی سے ملاقات ہوئی تو میں نے شکر ادا کیا کہ اسے نہیں بتایا، وہ نانی ،دادی بن چکی تھی اور کہا کہ میرے پوتے ، نواسے آپ کے مداح ہیں اور آپ کی فلمیں پسند کرتے ہیں۔دبنگ خان کا کہنا تھا کہ اگر میری اس سے اس وقت شادی ہوجاتی تو میں بھی دادا بن چکاہوتا۔