واشنگٹن(بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن 20 نومبر 1942ء کو امریکی ریاست پنسلوینیامیں پیدا ہوئے ،بائیڈن نے تاریخ اورسیاسیات کے بعدقانون کی تعلیم حاصل کی،جوبائیڈن نے 1966 میں دوران تعلیم ہی نیلیہ ہنٹر سے شادی کرلی، جس سے دو بیٹے بیاؤ، ہنٹر اور اورایک بیٹی نیومی پیدا ہوئے ۔جوبائیڈن نے 1968میں وکالت کاآغاز کیا، 1970میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے نیوکاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے ۔جوبائیڈن1973سے 2009تک سینیٹر رہے جبکہ 2009میں امریکہ کے 47ویں نائب صدر بنے ۔جوبائیڈن 1988 اور 2007 میں بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لے چکے ۔جو بائیڈن نے 1977 میں جِل جیکب سے دوسری شادی کی جس سے دوسری بیٹی آشلے پیدا ہوئی،2015 میں ان کا بیٹا بیاؤ بائیڈن 46برس کی عمر میں دماغ کے کینسر کا شکار ہوکر چل بسا۔