لاہور(سپیشل رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقہ جے ون بلاک میں واقع شاپنگ پلازے کی لفٹ میں شہری پھنس گیا۔ ریسکیو عملہ نے متاثر شخص کو امدادی کارروائی کے بعد بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو کے مطابق جوہر ٹائون جے ون بلاک میں معروف شاپنگ پلازہ میں شہری عاطف لفٹ میں پھنس گیا۔