لاہور،حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں(سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ 92نیوز)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا، موٹر سائیکل سوار 22سالہ راجہ سنبل کو تیز رفتار کار نے اس کی موٹرسائیکل کوٹکر مار دونوں نوجوان زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں راجہ سنبل جانبر نہ ہو سکا، کار سوار فرار ہو گیا۔دوسری جانب حافظ آباد میں سرگودھا روڈ پر جمعہ کو ہونے والے کاراور موٹر سائیکل کے تصادم میں زخمی 3افرادہسپتال میں دم توڑگئے ، جس سے حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔گزشتہ روز انتقال کرنے والے تینوں موٹرسائیکل سواروں 12 سالہ ثقلین عباس ، 11 سالہ زین علی عمر، 8 سالہ علی رضا نے لاہور کے ہسپتال میں دم توڑاجبکہ کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔