لاہور (اپنے خبر نگار سے ) جمہوریت میں سب کو احتجاج کا حق حاصل ہے ، لیکن حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے ۔ گور نر راج کا آئین میں آپشن موجد ہے لیکن یہ آخری حد ہو گی۔ جمہوریت کا تقاضا ہے جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہو اسکو اتنا اختیار ملنا چاہیے ۔ پاکستان میں فاصلاتی نظا م تعلیم کے لیے ا یشیاء میں کیے گئے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار و فاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ورچوئل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں 33ویں اوپن یونیورسٹیز ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ 2 روزہ کانفرنس میں وفاقی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم طارق، ڈاکٹر ناصرہ جاوید ، وائس چانسلر لاہور گیریثرن یونیورسٹی میجر جنرل (ر) عبید بن زکریا، سمیت ملائیشیاء ، فلپائن، چین ، ترقی، ویتنام کی اعلی جامعات سے تعلق رکھنے والے وفود سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کے ریونیو کا 65فیصد شئیر ہولڈر ہے ۔ کراچی کا مینڈیٹ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کا بلدیاتی نطام آئین کے آرٹیکل 140 سے متصادم ہے ۔ دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدارت اور خطاب کر یں گے ۔