کراچی ( سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف ریفرنس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو یکم جولائی کو سنایاجائے گا۔ پیر کو سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ ملزم سراج درانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ،شکایت کنندہ کو گوگل اور ٹی وی پروگرام دیکھ کر کرپشن کا پتہ چلا،کیا اب عدالتیں گوگل اور ٹی وی پروگرام پر چلیں گی۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا ریفرنس میں 62 گواہوں کے نام شامل ہیں پانچ ہزار سے زائد دستاویزات بطور شواہد پیش کی گئیں۔