کراچی (کامرس رپورٹر) جولائی تا اکتوبر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 7ارب 47کروڑ89لاکھ ڈالر ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کے اسی عرصے کے 7ارب 61کروڑ78لاکھ ڈالر کے مقابلے میں13 کرو ڑ 89لاکھ ڈالر یعنی 3.42فیصد کم ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2000.80ملین ڈالر رہی جوستمبر 2019ء کے مقابلے میں 14.46 فیصد زائد ہے تاہم اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں2.88 فیصد کم ہے ۔ بلحاظ ملک اکتوبر کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 468.18 ملین ڈالر،398.96 ملین ڈالر،322.38 ملین ڈالر، 328.69ملین ڈالر،191.77 ملین ڈالر، اور 60.94ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے ،جبکہ اکتوبر میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب494.53ملین ڈالر، 419.41 ملین ڈالر،325.19 ملین ڈالر،322.29ملین ڈالر،200.87ملین ڈالر اور 57.42 ملین ڈالر تھیں۔