لندن( نیٹ نیوز) ڈاکٹروں اور ماہر نفسیات نے وکی لیکس کے زیر حراست بانی جولیان اسانج کو فوری طور پر بہتر سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک سو بیس ڈاکٹروں اور ماہر نفسیات نے ایک خط میں لکھا ہے کہ اسانج کو نفسیاتی اذیت پہنچانے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات مہیا کرنے میں بھی غفلت برتی جا رہی ہے ، یہ خط طبی شعبے کے جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ نے شائع کیا ہے ۔ اسانج اپریل 2019ء سے بیلمارش کے انتہائی سخت انتظامات والی جیل میں ہیں۔ اس خط میں خبردار کیا گیا ہے آسانج اپنی کوٹھڑی میں ہلاک بھی ہو سکتے ہیں۔