لاہور( سپیشل رپورٹر )ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ گزشتہ ماہ سروس نے پنجاب بھر میں 66406ریسکیوآپریشنز کے دوران67798ایمرجنسی متاثرین کوسات منٹ کا اوسط ٹائم برقرار رکھتے ہوئے ریسکیوکیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر روڈ ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں 431 افرادجاں بحق ہوئے جن میں 315افراد کی اموات روڈ ٹریفک حادثات میں ہوئی جبکہ 116افراد ڈوبنے سے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب ایمرجنسی سروس کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی شریک تھے ۔