بھونیشور (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر ہاکی کپ کا آغاز آج سے شروع ہوگا۔ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سمیت 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم آج جرمنی کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔پاکستان اور جرمنی کے مابین میچ ساڑھے گیارہ بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پول ڈی میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے ۔ پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 27 نومبر کو مصر کے خلاف جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 28 نومبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔