لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بالی ووڈ کے مقبول ترین کامیڈین جونی لیور کی جانب سے اپنے کام کی تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔جونی لیور نے چند روز قبل سیمی راحیلکو ویڈیو کال کر کے ان کے کام کی تعریف کی تھی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو چیٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا اور کہا جب بھارتی لیجنڈ اداکار آپ کو فون کرے اور کام کے باعث سراہے تو یہ ایک شاندار لمحہ ہوتا ہے ، میں خود جونی لیور کی مداح ہوں، انہوں نے میری تعریف کی، یہ لمحہ بے شک میرے لئے یادگار رہے گا۔ شوبز شخصیات نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرے کئے اور دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے کیلئے احترام کو سراہا۔