فیصل آباد(گلزیب ملک ) وفاقی حکومت کی طرف سے جووینائل جسٹس سسٹم کوملک بھر میں نافذ کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،جووینائل جسٹس سسٹم کو ابتدائی طور پر وفاقی دا رالحکومت میں نافذ کیا جائیگا ، اس حوالہ سے وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نا بالغ بچوں کے خلاف مقد مات کی سماعت کے حوالہ سے خصوصی عدالتوں (بچوں کی عدا لتیں ۔۔جووینائل کورٹس )کے قیام کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد ان عدا لتوں کا ابتدائی طور پر قیام اسلام آ باد میں لایا جا ئیگا جبکہ یہ عدا لتوں کو سول جج / کم جوڈیشل مجسٹریٹس، سنیئر سول جج ،ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ، ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کی سطح پر عمل میں لا یا جا ئیگا ، وفاقی دارا لحکومت میں ان عدا لتوں کے قیام کے حوالہ سے محکمانہ اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا جبکہ تمام قانونی اور محکمانہ کا رروائی مکمل کئے جا نے کے بعد ان عدا لتوں کو فعال کیا جا ئیگا ۔