لودھراں(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق سٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز نے کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دیں۔جونٹی رہوڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے ۔جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔