لاہور( شوبز ڈیسک) نامورگلوکارسانول عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے فن میں والد کی جھلک نظر آئے ،میرے والدنے مقام بنانے کے لئے جتنی محنت کی ہے اسکی شایددوسری کوئی مثال نہیں مل سکتی۔ ایک انٹرویو میں سانول نے کہا کہ اپنے والدکی میراث کو لے کرآگے بڑھ رہاہوں اورکوشش ہے کہ معیاری گلوکاری سے اپنے والدکے نام کو مزید بلندکروں ۔ انہوں نے کہاکہ والد کی طرف سے ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی ہے لیکن کبھی بھی اس کاناجائز فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ اپنی حدودکاہمیشہ خیال رکھاہے اوراس سے تجاوز نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ میرے فن میں والدکی جھلک نظر آئے اور یہ میرے لئے بہت بڑااعزاز ہوگا۔