لاہور(نیوز رپورٹر،کر ائم ر پو ر ٹر،نامہ نگار،اپنے خبر نگار سے ) پنجاب حکومت نے گریڈ18 کے 2 افسروں کا تقرر و تبادلہ کردیا جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن سمیت تین افسروں کو تبدیل کر دیا ۔گزشتہ روز جاری پنجاب حکومت کے حکم نامہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری جہانگیرانور کو وزیراعلیٰ آفس میں تعینات کردیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب آمنہ منیر کو جہانگیرانور کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری امور نوجوانان،سپورٹس،آثارقدیمہ اورسیاخت تعینات کردیا گیا ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اصغر علی جوئیہ کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا اور شاہ زیب حسنین کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن جبکہ سجاد احمد کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا آ ئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے 4پولیس افسروں کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطا بق ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد محمد طاہر مقصود کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹائون فیصل آباد ، ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹائون فیصل آباد محمد اکمل کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ،تقرر کے منتظرناصر مختار راجپوت کو اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ حنا منور کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔علاوہ ازیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایم ایم پی آئی حسن محمود چشتی کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدے پر ترقی دیدی۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے 12 مختلف مدرسوں میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیئے ۔ اتھارٹی ذرائع کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے پرنسپل ملک احسان، پرنسپل گرین ٹائون سکول محمد شعیب خان، پرنسپل بشیر زاہد گورائیہ، پرنسپل محمد سلیم خان، پرنسپل غیاث صابر، پرنسپل غلام مجاہد، پرنسپل لیاقت علی ملک، پرنسپل وسیم سہیل بٹ، پرنسپل ملک محمد انور، شاہد اقبال، پرنسپل رئیس احمد، پرنسپل روبینہ تسنیم کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے ۔ تقرر و تبادلہ