لاہور(عثمان علی)جنگلی حیات کے علاقوں میں تعمیرات کیلئے نئی پالیسی تشکیل،سرکاری یا غیر سرکاری پراجیکٹ کیلئے محکمہ جنگلی حیات سے این و سی لینا ہوگا جبکہ ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیز جنہوں نے سوسائٹیز میں منی چڑیا گھر وغیر ہ بنائے ہیں ان کی محکمہ جانب سے اجازت پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کے مطابق ایسے علاقے جہاں جنگلی حیات کی آماجگاہیں وہاں تعمیرات کیلئے جہاں دیگر اداروں کی جانب سے این او سی لیا جاتا ہے وہاں محکمہ جنگلی حیات سے بھی این او سی لازمی لینا ہوگا۔ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام یہاں دیگر سرکاری منصوبہ جات ،تعمیرات کیلئے ادارہ یا شخص کی جانب سے درخت کاٹنا ہوں گے توان کو منصوبہ کے آغاز سے پہلے محکمہ جنگلی حیات سے سرٹیفکیٹ لینے کے پابند ہوں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چکوال جہاں اڑیال کی آماجگاہیں وہاں پر تعمیرہونے والی ایک سوسائٹی جس کی جانب سے این او سی نہیں لیا گیا کا کام رکوانے کیلئے مجاذ اتھارٹی کو کہا گیا ہے ۔