پشاور(آن لائن)16صوبائی نشستوں پر بیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے چھ قبائلی اضلاع میں وفاقی حکومت نے تھری جی سروس معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے بیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان ، کرم ، مہمند ، خیبر اور اورکرزئی اضلاع میں وزارت داخلہ کی ہدایات پر پی ٹی اے نے تھری جی سروس معطل کر دی ہے باجوڑ میں تھری جی سروس کی سہو لت موجود ہیں چھ قبائلی اضلاع میں تھری جی سروس کام نہیں کریگی تاہم رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کو بھر پور طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم کے مطابق بیس جولائی کو 16نشستوں پر انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انتخابات میں 2ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائینگے ۔