لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تھانہ بادامی باغ کا اچانک دورہ کیا اورفرنٹ ڈیسک، حوالات،رپورٹنگ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل محمد خان،ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر ارشد محمود ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔رائے بابر سعید نے تھانہ کا ریکارڈ، عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے تمام مسائل کا تھانہ جات کی سطح پر حل یقینی بنائیں۔ایف آئی آر کے مقررہ وقت کے اندر اندراج میں غیر ضروری تاخیر یا رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔