لا ہو ر (سپیشل رپو ر ٹر )آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر وفد کو مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی علی عامر ملک،چیف آپریٹنگ آفیسر کبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطح وفد کواتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا جن آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، پکار15و دیگر شعبہ جات شامل تھے ۔وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر وفد کے شرکا کا کہناتھاکہ ملکی تحفظ اور سکیورٹی کیلئے مل کر کام کریں گے ۔مربوط حکمت عملی کے ذریعے دونوں اداروں کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔سیف سٹیز منصوبے میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت کا معیار قابل تعریف ہے ۔بعد ازاں دورے کے اختتام پرمہمان وفد اور اتھارٹی کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔