پیرس(این این آئی)دنیا بھر میں قیامت برپا کرنے والے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری حرکت میں آگئی ہے ۔ ایک فرانسیسی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں حالیہ جی 20 اجلاس اور اس سے قبل یورپی ممالک کی ورچوئل سربراہ کانفرنس پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں کانفرنسیں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔فرانسیسی اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ کرونا وباء کے پہلے ہفتوں میں عالمی سطح پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا مگر جلد ہی عالمی برادری نے کرونا سے لڑنے کے لیے متفقہ موقف اختیار کرلیا ہے ۔اخبار لکھتا ہے کہ اس وقت کْرہ ارض کے تقریبا تمام ممالک کرونا سے متاثرہ ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو اجتماعی طور پر متحرک ہونے بحران سے نمٹنے کے لیے مفتقہ عزم کا اظہار کرنا ہوگا۔ یہ عالمی سطح کے ممتاز رہ نماؤں کا ہدف تھا جو جمعرات کو دو غیر معمولی ویڈیو سمٹ کے انعقاد پر راضی ہوگئے تھے ۔ پہلے اجلاس میں گروپ آف ٹوئنٹی کے سربراہان مملکت شامل تھے ، جن میں بڑی بین الاقوامی تنظیموں اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صح، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، وغیرہ کے رہنماؤں نے بھی شرکت تھی۔ دوسرا اجلاس یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل تھا۔